اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رشتہ کے تنازعہ پرگوجرہ میں باپ بیٹا قتل

21 4

مانسہرہ(بیورورپورٹ)رشتہ کے تنازعہ پرتھانہ پھلڑہ کی حدود گوجرہ میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا۔اس سلسلے میں آمدہ اطلاعات کے مطابق گوجرہ میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے پیرمحمد اور جھانگیر ولد پیرمحمد ساکن ماندو کو قتل کردیا۔تھانہ پھلڑہ میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔واقعہ رشتہ کے تنازعہ بتایا جاتا ہے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ قتل کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا اس سفاکانہ قتل کے بعد علاقہ بھر میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق رشتہ تنازعہ پر سالے نے اپنے بہنوئی اور اس کے ضعیف العمر والد جو رشتہ میں قاتل کا تایا بھی لگتا ہے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے پولیس نے قاتل کی تلاش جگہ جگہ چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481