اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، پی ڈی ایم کا اتفاق

17 5

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں عدالتی حکم نامے کے بعد حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوامی مہم چلائی جائے گی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوا جس میں لندن سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پنجاب میں تبدیلی اور عدالتی فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے عدلیہ فیصلے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی تجویز دیدی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن پر پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو باقاعدہ پی ڈی ایم میں واپسی کی دعوت دیدی ہے۔
اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی ، مریم اورنگزیب، آفتاب شیر پاو، اویس نورانی ، طاہر بزنجو،غفور حیدری و دیگر نے شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481