اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

4 17

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں ایک دن کے دوران 10 ہزار 500 روپے کا تاریخی اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کی طرح سونے کی نرخوں میں بھی کئی روز سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا اور آج سونے کی قیمت میں اچانک 10 ہزار 500 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 29 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1750 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 7288 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 603 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد محض دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 1630 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے بڑھ کر 1397.46 روپے کی سطح پر آگئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481