اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں: ذرائع

00

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کی ہے، نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بھی کئی بار اس پر بات کر چکے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے مشورہ دیا کہ حکومت میں مزید رہنا مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کرنے کا عندیہ دے رہا ہے جب کہ حکومت کو تمام ریاستی اداروں سے حقیقی حمایت حاصل ہونی چاہیے تھی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے اب تک حکومت چھوڑنے کے خیال کی مخالفت کی ہے لیکن پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس کے امکان دکھائی دے رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اپنی پارٹی رہنماؤں کو بتایا ہے کہ عمران خان کی عدم اعتماد کے ووٹ میں برطرفی کے بعد شہباز شریف کی حکومت کے لیے شروع ہی سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں، اختیارات نہ ہونے کی صورت میں حکومت میں رہنے سے پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481