اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کا نام فائنل کرلیا

17 4

تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کا نام فائنل کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں سبطین خان کا نام اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے فائنل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان پارٹی اجلاس میں پنجاب کے رہنماؤں سے سبطین خان کے نام پر رائے لیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں آفس الاٹ کردیا گیا اور ان کے لیے اسپیکرآفس کو ہی وزیراعلیٰ آفس کا درجہ دیا گیا ہے جب کہ پرویز الٰہی کے نام کی تختی بھی لگادی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے پرانے آفس کو اسپیکر کے دفتر کا درجہ دیا گیا ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ نے اسپیکر اسمبلی کا کمرہ ہی اپنے پاس رکھا ہے، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا کمرہ وزیراعلیٰ کے کمرے کی نسبت زیادہ کشادہ تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481