اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعلیٰ پنجاب سے ہٹائے جانے کے بعد حمزہ شہباز کا رد عمل

4 16

سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز  کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں حمزہ شہباز نے کہا کہ متنازع فیصلے کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا، کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربڑ اسٹیمپ کی رہ گئی ہے؟حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ چار ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہے، ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کا قتل کیا گیا، میری سیاست عہدوں کیلئے نہیں عوام کی خدمت کیلئ ہے، غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی، مفت ادویات کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا، سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے، میرا مشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481