اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں جانوروں کی جلدی بیماری لمپی اسکن وبائی شکل اختیار کر گئی

16 10

غریب کسانوں اور دیہی لوگوں کے مویشی وائرس کا شکار ہو کر مرنے لگے روز بروز جانوروں کی اموات میں اضافہ لیکن مری میں جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے  باعث غریب لوگ شدید پریشان بیماری تیزی کے ساتھ دوسرے جانوروں میں منتقل ہو رہی ہے  جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور وٹنری ہسپتال مری نے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ابھی تک محکمہ وائلڈ لائف سٹاک کی کوئی ٹیم کسی بھی دیہی علاقے میں نہ پہنچ سکی ہے دیہی علاقوں سے جوغریب لوگ وٹنری ہسپتال کارخ کرتے ہیں عملہ صرف معائنہ کی ہزاروں روپے فیس وصول کر رہا ہے جبکہ کسی قسم کی ادویات بھی میسرنہیں ہیں بلکہ پرائیویٹ سٹوروں سے مہنگی ادویات لکھ کر دی جاتی ہیں جس پر غریب لوگوں کی طرف سے شدید احتجاج کیا جاتاھے مگرکوئی بھی انکی دادرسی کرنے والا نہیں ہے مبینہ طور پر عیدالاضحی کے دوران باہر سے آنے والے جانوروں سے یہ بیماری پھیلی ہے  جس کے باعث مری کے اکثر دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں جانور (بیل گائے) بیماری سے متاثر ہوکرمررھے ہیں   یہ بیماری سب سے پہلے  جانور کے جلد میں پھوڑوں کی صورت میں سامنے آتی ہے اور آہستہ آہستہ پور ے جسم پردانے نمودار ہوتے ہیں جسکے بعد جانور کھانا پینا چھوڑ دیتا یے اور لاغر ہونے کے باعث مر جاتا ہے یہاں گھروں میں جانوروں کو پالنے والے متواسط طبقے کے افراد  جانوروں میں اس بیماری کے پھیلنے سے سخت پریشان ہیں غریب لوگ جانور کو پال کر اپنا گزر بسرکرتے ہیں  مری تحصیل میں جانوروں کے علاج معالجے کیلئے صرف ایک ہی ویٹنری ہسپتال موٹر ایجنسی کلفڈن روڈ پر قائم ہے اور وہاں پر بھی تجربہ کارسٹاف کی کمی اور ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث فارمر کو  سلیکٹیڈ میڈیکل کے سٹور پر بھیجا جانے لگا ہے جہاں سے وہ مہنگی ویکسن خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ بعض غریب فارمر حکومتی مدد کے منتظر ہیں عوامی حلقوں نے وفاقی اورپنجاب کی صوبائی حکومت سے ہنگامی بنیادوں پرمری کے دیہی علاقوں میں ویٹنری ڈاکٹرز کی ٹیمیں  روانہ کرنے اور وافر مقدار میں ویکسین  فراہمی کا مطالبہ کیا ہے     ایس ڈی او واپڈا جھیکا گلی  اپنی پریس ریلیز میں بجلی کے تمام  صارفین کو مطلع کیا  ہے  کہ کلڈنہ گرڈ اسٹیشن اور مناسا گرڈ اسٹیشن کی ضروری مرمت کے سلسلہ میں 30 جولائی ہفتہ کی صبح سات بجے سے دن 03 بجے تک مذکورہ گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی بند رہے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481