اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاسی بے یقینی سے فیصلہ سازی میں نقصان دہ تاخیر ہوئی، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

13 9

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضٰی سیدکا کہنا ہےکہ عالمی معیشت میں کئی بحران بیک وقت ابھرتے نظر آرہے ہیں، سیاسی بے یقینی کی وجہ سے فیصلہ سازی میں نقصان دہ تاخیرہوئی۔ایک بیان میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہمارے بین الاقوامی بانڈز کے پریشان کن حد تک بڑھ جانے والا منافع طوفان کی نشاندہی ہے،پاکستان بھی اس طوفان کی زد میں ہے، بلند ترین مہنگائی، زر مبادلہ ذخائر میں کمی طوفان کی نشاندہی کرتے ہیں،  کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ، روپے کی قدر میں کمی اس طوفان کی نشاندہی ہے۔مرتضٰی سید کا کہنا تھا کہ دباؤ زیادہ تر عالمی وجوہات سے آیا،ملکی عوامل بھی شامل ہوگئے، سیاسی بے یقینی کی وجہ سے فیصلہ سازی میں نقصان دہ تاخیرہوئی، پالیسی سے متعلق کوتاہیوں سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر ہوئی، بیرونی رقوم کی فراہمی معطل ، بیرونی قرضے کی واپسی کی رقوم بڑھتی رہیں۔ قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ فروری سے اب تک زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب ڈالر کی بھاری کمی آئی، یہ مشکلات ہماری اپنی پیدا کردہ ہیں، معاشی طوفان کے مقابلے کے لیے  پاکستان دیگرممالک کی نسبت بہتر ہے، ملکی قرضہ جی ڈی پی کا 70 فیصد ہے بہت زیادہ نہیں، بیرونی قرضہ جی ڈی پی کا 40 فیصد اورقلیل مدتی قرضہ بھی کم ہے،ہمارے 80 فیصد بیرونی قرضوں میں سے بیشتر رعایتی شرائط پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں طوفان کے ٹل جانے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں، مختصر مدتی مشکلات پرعوام سےکھل کر بات کرنا ہوگی، مشکلات سے نمٹنےکے لیے تیار رہنا ہوگا، مراعات یافتہ طبقے کو زیادہ بوجھ اٹھانا ہوگا اور غریب طبقے کو تحفظ دینا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481