اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران کی چٹھی حلال، شجاعت کی حرام، یہ کیسا انصاف ہے، وزیراطلاعات

13 8

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال، چودھری شجاعت کی حرام۔ یہ کیسا انصاف ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟ عمران خان اور چودھری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گنا گیا تو چودھری شجاعت کے خط پر کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح اور 22 جولائی کو چودھری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چودھری شجاعت کی چٹھی حرام ہے ۔ مسئلہ اب پنجاب میں کسی کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481