اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: چوہدری شجاعت کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

3 12

لاہور / اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین نے سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ میں پیر کے روز ہونے والی سماعت میں چوہدری پرویز الہیٰ پیش نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں معزز جج صاحبان کی جانب سے طلب نہیں کیا گیا۔
اُدھر چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین اپنے صاحبزادے سالک حسین کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے، وفاقی دارالحکومت پہنچ کر وہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ خط کے معاملے پر اُن کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے جبکہ ووٹنگ میں حصہ نہ لینے حوالے سے اراکین اسمبلی کو بھی پہلے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481