اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ادارے اپنی قیادت کی غلطیوں کی وجہ سے گرداب میں پھنس گئے، فواد چوہدری

2 12

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں کی وجہ پھنسے ہیں اگر وہ اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا۔
اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل طور پر باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان پہنچے گا، ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں کی وجہ پھنسے ہیں اگر وہ اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو نون لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔
اب نون لیگ کو لگا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہوگئی، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990ء والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔
چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ سو پیاز اور سو چھتر کا محاورہ جس طرح نون لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا، آپس میں طے کیا کہ ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا، ایک کا منجن ناکام ہوا تو دوسرے کو آگے کردو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481