اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پراجیکٹ عمران کے سہولت کار آج بھی اداروں میں بیٹھے ہیں، خواجہ سعد رفیق

12 7

لاہور: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی اور ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پراجیکٹ عمران کے سہولت کار آج بھی اداروں میں آرام سے نہیں بیٹھے۔
لاہور میں لبرٹی چوک پر حمزہ شہباز کی وزیراعلیٰ پنجاب کامیابی اور یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ پارٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں آئین، جمہوریت، ووٹ کی عزت اور حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔
آج بھی ریاستی اداروں میں موجود پراجیکٹ عمران کے سہولت کار آرام سے نہیں بیٹھے اور وہ ہاتھ پیر چلا رہے ہیں،ایسے لوگوں نے ہی 2018ء کے انتخابات میں آر ٹی ایس بٹھا کر بھی ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدل کر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے نتائج تسلیم نہیں کئے اور لانگ مارچ کی بجائے اپنی بات کی،ہماری قیادت کو جیلوں میں ٹھونسا گیا، جنہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈالا، وہ جواب دیں کہ انہیں ہماری کیا کرپشن ملی، انہیں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا کیونکہ ہمارا جرم غلطی کی نشاندہی اور اس پر بات کرنا تھا۔
ہم نے 2008 میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کیا اور اپوزیشن میں بیٹھ گئے، 2013 میں ہماری حکومت آئی تو پیپلزپارٹی نے ذمہ دارانہ اپوزیشن کی البتہ جمہوریت بعض لوگوں کو اچھی نہیں لگتی اس لیے پھر سے سازش ہوئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481