اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیریں مزاری کا امریکی سفارتخانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کا الزام

10 9

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے امریکی سفارت خانے پر پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ پی ٹی آئی اور صحافیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے، جمعرات کی شام ایک کلیدی انگریزی روزنامے سے منسلک سینئر صحافی نے فون پر میرے ساتھ مراسلے پر بات کی، بظاہر وہ شاہ محمود قریشی سے بھی بات کر چکے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعے کی صبح امریکی سفارت خانے سے لئیق نامی اہلکار نے اس صحافی کو فون کر کے پوچھا کہ کیا وہ مراسلے پر کوئی خبر چھاپ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر فون پر ہم سے بات کی تھی، اب امریکی سفارت خانہ صحافیوں یا ہمارے فونز بھی سن رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے منصوبہ سازوں نے، جو خود اس دخل اندازی کے اہل ہیں، امریکا کو باضابطہ طور پر جاسوسی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے؟ امریکی غلامی کی یہ ایک اور داستان ہے!


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481