اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسترد ووٹوں کی وجہ سے یوسف رضا بھی ہارے تھے، اس کو بھی سنا جائے گا؟ عطا تارڑ

8 8

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے کل آئین اور قانون کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی، یہ ایک آئینی اور قانونی مسئلہ ہے، تشریح بہت ضروری ہے۔عطا تارڑ  نے کہا کہ ادب سے استدعا ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھے، آئینی بحران پیدا کرنے والے آج کس منہ سے عدالت گئے ہیں؟ حالیہ تمام معاملات فل بینچ کی تشکیل کا تقاضہ کرتے ہیں، ماضی میں پارٹی سربراہ کے لامحدود اختیارات کو مانا جاتا رہا،سینیٹ میں مسترد شدہ ووٹوں کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی بھی ہارے تھے، کیا گیلانی صاحب کے سینیٹ کے معاملے کوبھی سنا جائے گا؟عطاتارڑ  نے کہا کہ گیلانی صاحب کے معاملے  پر بھی پریزائیڈنگ افسر نے رولنگ دی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481