اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈ پر شدید دھند کے باعث منی ٹرک کو حادثہ

3 11

لوئر ٹوپہ کوہالہ روڈ پر ریونٹی کے قریب منی ٹرک شدید دھند کے باعث روڈ سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک شخص زخمی ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔۔  دوسری طرف یونین کونسل دریا گلی  مری کے قریب عزیز آباد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک پر گہرے گڑھے پڑنے کے بعد اکثر ٹریفک جام رہنے کے باعث مقامی شہریوں اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ ہائی وے کے ٹھیکیدار نے مشینری شاہراہ کے کنارے کھڑی کر دی ہے اور بارشوں کے موسم کے ختم ہونے کا منتظر نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے اس شاہراہ سے گزرنے والے ہزاروں سیاح  اور مقامی ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں اہلیان علاقہ سیاحتی اور کاروباری حلقوں نے کمشنر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481