اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت، سہولت کار کا خاکہ تیار

29 1

امعہ کراچی خودکش بم دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق دہشتگردی میں ملوث مرکزی سہولت کار ملزم زیب کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے جو سی ٹی ڈی نے سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ جامعہ کراچی خودکش حملے میں استعمال کیا گیا بارود سے بھرا بیگ دہشتگرد زیب نے تیار کیا تھا اور دہشتگرد کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ملزم ہیبتان کی فیملی کے ساتھ ہی رہائش پذیر رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد زیب بی ایل اے مجید بریگیڈ کے دہشتگردوں کو تربیت دیتا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ریکارڈ کے مطابق مطلوب دہشتگرد زیب بروہی بلوچ ہے اس کی عمر 26 سال اور قد 5 فٹ 7 انچ ہے.

ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد داد بخش عرف شعیب نے بھی اسی ملزم زیب سے تربیت حاصل کی، داد بخش کو 2020 میں افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی گئی۔

جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481