اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن شفاف اور قانون کے مطابق کراؤں گا: ڈپٹی اسپیکر

6 10

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس کی صدارت کروں گا، الیکشن شفاف اور قانون کے مطابق کراؤں گا۔دوست محمد مزاری نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کرانےکی جو ذمہ داری تفویض کی ہے اسے ایمانداری سے ادا کروں گا، جو زیادہ ووٹ لے کر منتخب ہوا  وہی  وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا۔ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں سے درخواست کروں گا تمام عمل امن و امان کے ساتھ انجام دیاجائے، میرے لیے میرا عہد اور فرض اہم ہےجس سے عہدہ برا ہونےکی کوشش کروں گا، امید ہے وزیر اعلیٰ کا انتخاب امن و امان سے ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی اور  ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481