اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی نے خود بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی، ترجمان الیکشن کمیشن

3 10

ترجمان الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہےکہ جماعت اسلامی نے خود سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی تھی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست دے کر  احتجاجی دھرنا دینا غیر اخلاقی بات ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کے نائب امیر اور چیئرمین الیکشن سیل راجہ عارف سلطان منہاس نے یہ درخواست دی تھی۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے اس بیان کی تردیدکی ہےکہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن مؤخرکرنے کی درخواست کی تھی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی نے صرف 27 جولائی کو ہونے والے این اے 245 کے ضمنی الیکشن کا پروگرام ری شیڈول کرنےکی درخواست دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے پر جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481