اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل لیگی ایم پی اے کورونا میں مبتلا ہوگئیں

6 9

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عظمٰی زعیم قادری نے گزشتہ روز بخار ہونے پر کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کروایا تھا، جو مثبت آیا۔ لیگی ایم پی اے کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے دوران عظمی زعیم قادری کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دینا ممکن نہیں ہوگا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر الزام لگایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی عظمیٰ زعیم قادری کا ووٹ 15 کروڑ روپے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خریدا ہے جبکہ آئندہ الیکشن میں زعیم قادری کو کا ٹکٹ بھی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481