اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

واوڈا نا اہلی کیس: دیکھنا ہے الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے؟ چیف جسٹس

9 7

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے، دیکھنا ہے کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے؟سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا نا اہلی کیس سماعت پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق پر تمام فریقین کے وکلاء کو تیاری کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نےکہا  کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق بڑا سنجیدہ معاملہ ہے۔عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مستردکرتے ہوئے کیس ستمبر تک ملتوی کردیا۔واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کےبعد ان کا بطور سینیٹر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کی نشست پر 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481