اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیب نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے میٹنگ منٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے

8 5

قومی احتساب بیورو (نیب) کے قائم مقام چیئرمین ظاہرشاہ نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے میٹنگ منٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے۔درخواست میں سیکرٹری پارلیمانی امور، سیکرٹری قومی اسمبلی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 جون 2022 کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے لہٰذا عدالت 7 جولائی 2022 کے منٹس آف میٹنگ کی کارروائیوں کو کالعدم قرار دے۔عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے آئینی دائرہ اختیار کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کسی بھی کارروائی سے روکے۔خیال رہے کہ 7 جولائی کو ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل پیش ہوئی تھی جبکہ کمیٹی نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانےکی سفارش کی تھی۔اس کے علاوہ کمیٹی نے نیب کو بی آر ٹی، بینک آف خیبر، بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ کیس دوبارہ کھول کر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481