اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف الیکشن کمشنرکیخلاف الزامات، عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے موصول ہوگیا

2 10

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف بیانات اور الزامات کے معاملے پر ان کی تقاریر کا ریکارڈ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ای سی پی کو موصول ہوگیا۔گزشتہ دنوں عمران خان نے بھکر، خوشاب اور لیہ میں جلسوں کے دوران چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن پرالزامات لگائے تھے جس پر ای سی پی نے چیئرمین پیمرا سے بھکر، خوشاب اورلیہ میں ان کی تقاریرکا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے موصول ہوگیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کی تقاریر کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی تقاریر کے حوالے سے کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481