اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حمزہ شہباز اکثریت کھوبیٹھے، پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار

6 8

لاہور: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج نے تخت لاہور کو ہلادیا، حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے لیے اکثریت کھوبیٹھے اور پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔
صوبہ پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج میں تحریک انصاف نے 15 اور ن لیگ نے چار نشستیں حاصل کی ہیں۔ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔
وزیراعلیٰ بننے کے لیے ایوان کے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ تحریک انصاف کی 163 نشستوں میں 15 ارکان کا اضافہ ہونے پر اب ان کے کل ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے۔
ق لیگ تحریک اںصاف کی اتحادی جماعت ہے جس کی دس نشستیں ملانے پر اس اتحاد میں شامل ارکان کی تعداد 188 ہوگئی ہے جب کہ ن لیگ کو چار نشستیں ملنے سے اتحادیوں اور آزاد ارکان سمیت ان کے ارکان کی تعداد 169 ہوئی ہے۔
اب تحریک انصاف کی اور ق لیگ کی جانب سے وزارت عظمی کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481