اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مشکل فیصلوں کا نقصان (ن) لیگ کو ہوا ہے، نواز شریف

22 3

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخبات میں ن لیگ امیدواروں کی شکست کے بعد کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ (ن) کو ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان ن لیگ کو ہوا ہے۔ پارٹی کے قائد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور ابھی انتخابی نتائج آ رہے ہیں۔
دوسری جانب نواز شریف نے شہباز شریف کو ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ واضع نتائج آنے کے بعد ہنگامی اجلاس میں آئندہ مرحلے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481