اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میری ٹائم کی بروقت ہنگامی کارروائی، ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو بچالیا

14 3

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے سمندر میں ایک ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ماہی گیروں اور  ان کی کشتی کو بچا کر کراچی منتقل کر دیا۔ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق 15 جولائی میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو ایرانی ماہی گیروں کی کشتی "ال عثمانی” کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی۔کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے جس کا انجن فیل ہونے اور  سمندر میں طغیانی کی وجہ سے کشتی کو  ہنگامی صورتحال کا سامنا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے کے جہاز  بسول نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ایرانی کشتی اور اس کے عملے کو ریسکیو کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی۔اس کے علاوہ ایرانی ماہی گیروں کی خراب کشتی کو عملے کے ساتھ بحفاظت کراچی بندرگاہ تک پہنچا دیا گیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481