اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گل زمان پرویز الہٰی کےفرنٹ مین ہیں، رانا ثنااللہ

11 5

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ شہباز گل مسلح افراد کے ساتھ تھے جن کی قانونی حیثیت نہیں، گل زمان چوہدری پرویز الہٰی کےفرنٹ مین ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایک نجی کمپنی کےسکیورٹی گارڈ کو ایف سی جیسی یونیفارم پہنائی گئی،کمپنی پر پابندی عائدکی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائےگا۔وزیرداخلہ کا کہناہےکہ گل زمان چوہدری پرویز الہٰی کےفرنٹ مین ہیں، پرویز الہٰی کو عمران خان نے ڈاکو کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نےکسی کی فیکٹری پر دھاوا بول دیا، شاہ محمود قریشی کو معلوم ہے کہ وہ ہار چکے ہیں، شہبازگل نے زبردستی گرفتاری دی، ہمارا شہبازگل کو گرفتار کرنےکا کوئی ارادہ نہیں تھا، جو بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481