اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صورتحال خراب کرنے کیلئے ٹی ایل پی کو استعمال کیا جارہا ہے، فواد کا الزام

5 7

 

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ صورتحال خراب کرنے کیلئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو استعمال کیا جارہا ہے۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی گاڑی روک لی۔گاڑی ریورس کرنے پر ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آگیا جس پر کارکنوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑدی۔اس حوالے سے ردعمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش تھی کہ معاملہ پر امن ہو لیکن ہماری کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ صورتحال خراب کرنے کیلئے ٹی ایل پی کو استعمال کیا جارہا ہے، ٹی ایل پی کارکنوں نے گاڑی کو گھیرا اورپتھراؤ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اب ن لیگ کو نظر آرہا ہے کہ وہ ہارچکی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481