اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہماری خواتین کو پولنگ اسٹیشنز سے زبردستی باہر نکالا جارہا ہے، شیریں مزاری

13 5

اسلام آباد: ہاکستان تحریک انصاف کی مرکزی نائب صدر شیریں مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہماری خواتین کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال کر زبردستی ووٹ ڈالا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر کہیں نظر نہیں آرہا لیکن گلو بٹ دیکھائی دے رہے ہیں، چیف الیکشن کمیشن کو شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلیوں کی کوششوں میں آپ کو جواب دینا پڑے گا، زلفی بخاری کے پیچھے آپ نے پولیس لگائی ہوئی ہے جبکہ علی امین گنڈاپور سے آپ گھبرائے ہوئے ہیں، ہم آپکو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔
رہنماء پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہماری خواتین ورکرز اور مرد حضرات ووٹ ڈال رہے ہیں، یہ مستقبل کا الیکشن ہے۔ ہمارے لوگ آپکا مقابلہ کریں گے، اگر تشدد کیا گیا ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 14 اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر مجموعی طور پر 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481