اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام ووٹ ڈالتے وقت گزشتہ دور میں ہونیوالی تباہی یاد رکھیں، شہباز شریف

5 6

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالتے ہوئے پنجاب کے عوام عمران نیازی حکومت کے پونے 4 سالہ سیاہ دور میں ہونے والی تباہی کے بارے میں ضرور سوچیں۔
ٹوئٹر پر علی الصبح جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے۔ اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کومسترد کریں۔ایک شخص کی انا،اندازِ سیاست اور نااہلی نےہمارے معاشرےکے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے۔ اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں۔ مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا۔ شہریوں کو مفت ادویات اور طلبہ کو وظائف سےمحروم کیا گیا۔ سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی۔ شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی۔ پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کےلوگوں کی توہین سےکم نہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتےہوئے عمران نیازی حکومت کےپونے 4سالہ سیاہ دورکی کرپشن،نا اہلی،معاشی تباہی،مافیا کی سہولت کاری و سرپرستی اورتبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچیئےگا۔ پاکستان PTI کےدور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا۔اس کا اظہار آپ نےاپنے ووٹ سےکرناہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481