اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زیارت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

3 7

راولپنڈی: زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی برآمد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی مل گئی۔
آپریشن کے دوران زیارت میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کی نشاندہی پر علاقے میں کلیئرینس کا عمل شروع کردیا ہے۔
پاک فوج ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران عمر جاوید شہید کی لاش ورچوم سے 5 کلومیٹر دور خلافت پہاڑ کی طرف ملی۔ دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوراً بعد قتل کر دیا تھا جبکہ باقی دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیرنس کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481