اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ہائی کورٹ: بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

6 7

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کے سربراہ ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

ذرائعکے مطابق بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق پیر 18 جولائی کے روز سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فرانزک تحقیقات کرے، بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت بلا کر ٹیپ سے متعلق پوچھا جائے اور اگر وہ درست ثابت ہو تو دونوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور پی آئی ڈی، ایف آئی اے، انٹیلیجنس بیورو اور اسٹیٹ بنک کو بھی میں فریق بنایا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481