اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے دستے بھی موجود ہوں گے، آئی ایس پی آر

3 6

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر پنجاب میں پرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے فوجی دستے بھی موجود ہوں گے جو کسی ہنگامی صورت حال میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے حساس انتخابی حلقوں میں انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے فوجی دستے موجود ہونگے۔
ضمنی انتخابات کے دوران انتہائی حساس مقامات پر پاک فوج کے دستے تیسرے درجے کی سکیورٹی کی حیثیت سے موجود ہونگے.
آئی ایس پی آر کے پاک فوج کے دستے پولنگ کے دوران امن و امان خراب ہونے کی صورت میں کوئیک ری ایکشن فورس کے فرائض سرانجام دینگے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481