اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ضمنی انتخابات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت کی جیت ہوگی، وزیراطلاعات

1 12

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت کی ہی جیت ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان کی آج کی تقریر میں یہ واضح ہوچکا ہے کہ انہیں پنجاب اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے وہ اب الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں۔
کل ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت کی جیت ہوگی، عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے کی پوری کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا، عدالتیں رات کو اس لیے کھلی کیوں کہ آئین پر حملہ ہو رہا تھا۔
مزید پڑھیں: جرنیلوں کیلئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے، عمران خان

عمران خان تمہارا وزیر درختوں کی چوری میں پکڑا گیا، تم تاریخ کے پہلے سیاستدان ہو جی آئین شکنی کا سرٹیفیکیٹ لے کر نکالے گئے ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے بارے میں جھوٹ بولتے اور جب منہ کھولتے ہیں تو اُن کے منہ سے صرف غلاظت ہی نکلتی ہے، گزشتہ چار سال کے دور میں عمران خان نے ہر طرف تباہی مچائی اور ایک میگا واٹ بجلی کی پیداوار بھی نہیں ہوسکی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481