اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زیارت میں فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

4 6

راولپنڈی: زیارت کے علاقے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت کے علاقے میں ریکوری آپریشن جاری تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی، جسے کلیئر کردیا گیا، تاہم گھیراؤ میں لیے جانے کے بعد دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ دیگر مجرموں کو پکڑنے اور عمر جاوید کی بازیابی کے لیے علاقے میں ریکوری آپریشن جاری رہے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481