اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپریم کورٹ کے فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست اور بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا، مریم نواز

7 5

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان وہ واحد بدقسمت سیاستدان ہے جس کو سپریم کورٹ نے آئین شکن اور جھوٹا قرار دیا اور فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا۔
راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں حلقہ پی پی 7 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے آغاز پر مقامی زبان میں ووٹرز سے شیر ووٹ کو دینے کا وعدہ لیا اور کہا کہ ہمارے امیدوار راجہ صغیر کو ن لیگ میں شمولیت سے روکنے کے لیے 18 کروڑ روپے دینے کی کوشش کی گی، راجہ صغیر یہاں کے ووٹرز کو گھروں تک جانتا ہے۔
مشکل فیصلے دل پر پتھر رکھ کر کیے، عمران خان کی معاشی بارودی سرنگوں کو ن لیگ نے ہاتھ سے ہٹایا ہے، مشکل دور ختم ہوگے آنے والے دن اچھی سے اچھی خبریں آئیں گی، آج شام شہباز شریف ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گا۔
فتنہ خان کہتا تھا کہ تیل کی قیمتوں کو کم کرو، تم چار سال قیمتیں بڑھاتے رہے، اب عوام کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے تم فکر چھوڑ دو۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے کہ آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے نہیں آئے وہ آج کل دھینے اور پودینے کے ریٹ پتا کر کے جلسے میں آتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481