اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کابینہ اجازت دے تو عمران خان کو گرفتار کرلوں گا، وزیرداخلہ

4 5

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اسپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کے بعد اب صدر مملکت کو مستعفی ہوجانا چاہیے جب کہ کابینہ اجازت دے تو عمران خان کو گرفتار کرلوں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سپریم کورٹ کا اسپیکر رولنگ پر فیصلہ قوموں کی سمت کا تعین کرنے جیسا ہے، یہ فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، ایسا عمل خیانت کے مترادف ہے یہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں تعین کر دیا گیا ہے۔
فیصلے کے اندر جو اختلافی نوٹ بہت اہم ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں قانون توڑنے کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے، صدر، وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آئینی کام میں خیانت کی، فیصلے کے مطابق ملک کے آئین کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔
رانا ثنا نے اس موقع پر صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ ایوان صدر میں بیٹھے شخص کو اخلاقی طور پاس داری کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481