اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آتشزدگی سے گڈو پاور پلانٹ مکمل جل گیا، قومی خزانے کو 15 ارب کا نقصان

11 3

عید کے روز آتشزدگی سے گڈو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا جس سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان ہو گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عید کی رات گڈو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی اور آگ سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے گڈو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا جس کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گڈوپاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے اور پاور پلانٹ میں آتشزدگی کے وقت عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا، چیف انجینئر کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سینئر انجینئر گڈو پاور پلانٹ کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش سے جنریٹرز میں پانی چلا گیا، یہ اتفاقی حادثہ تھا تاہم واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پلانٹ بحال ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا، نقصان اتنا نہیں ہوا جتنا بتایا جا رہا ہے، واقعے کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481