اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حب ڈیم میں پانی کی سطح 336.7 فٹ پرپہنچ گئی

10 2

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 336.7 فٹ پرپہنچ گئی۔حکام کے مطابق حب ڈیم میں صرف ڈھائی فٹ کی گنجائش رہ گئی ہے اور ڈیم میں 339 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مزید ڈھائی فٹ پانی آنے کی صورت میں اسپل وے کھولنا پڑ سکتا ہے۔حکام کے مطابق حب ڈیم میں پانی آنے کا سلسلہ آہستہ آہستہ جاری ہے۔دوسری جانب پروجیکٹ ڈائریکٹر عبد الرحمان شاہ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم بھر جانے سے کراچی اور لسبیلہ کو 3 سال تک پانی فراہمی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حب ڈیم 2020 کی بارشوں میں بھی بھر گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481