اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سندھ میں بارشوں سے اب تک 26 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے

8 1

سندھ میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 26 افراد جاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے نے سندھ میں حالیہ بارشوں کے دوران جانی نقصان کے اعداد و شمارجاری کیے ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 20 جون سے 10 جولائی تک سندھ میں بارشوں کےدوران حادثات میں 26 افراد انتقال کرگئے جبکہ 11 زخمی ہوئے.بیان کے مطابق بارش کے دوران حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ بارشوں کے دوران کراچی میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق ضلع شرقی اور 4 کا کورنگی سے ہے۔اسی طرح ضلع جنوبی ، ضلع وسطی ، ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 9، خیرپور میں 2 اورسکھر میں ایک شخص بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے باعث جاں بحق ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481