اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلیفون

1 8

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلیفون، عیدالاضحیٰ کی مبارک دیوزیراعظم  شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلی فون کیا اور عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عوام کے لیے بھی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور عید کی مبارکباد دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کامیاب حج آپریشن اورپاکستانی حاجیوں کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے ساتھ دوطرفہ جاری اقدامات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اوربات چیت میں مختلف شعبوں ،تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں قائدین نے اپریل 2022 میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قریبی اشتراک عمل سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا جسے سعودی ولی عہد نے قبول کرلیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481