اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی میں ہنگامی صورتحال، فوج اور رینجرز کی امدادی کارروائیاں جاری

13 3

کراچی: شہر قائد میں شدید بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹںے کے لیے فوج اور رینجرز کے جوان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں شدید بارشوں کے سبب متعدد علاقے زیر آب آگئے، نالے بھرنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، سڑکیں بند ہوگئیں، لوگوں کی امداد کے لیے امدادی اداروں کے ساتھ ساتھ فوج اور رینجرز کے دستے بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
بارشوں سے کراچی بالخصوص جنوبی علاقوں میں گزشتہ 6 سے 8 گھںٹوں کے دوران شدید بارش ہوئی۔ کراچی کے چند علاقوں میں 106 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
گجر، اورنگی اور محمود آباد سمیت تمام نالوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پانی کی سطح اور بہاؤ کم ہو جائے گا۔
کنٹونمنٹ بورڈز، ڈی ایچ اے حکام سمیت پاک فوج اور رینجرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481