اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عید قربان نزدیک آتے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

4 3

لاہور: لاہور اور راولپنڈی میں عید قربان سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں نے پرواز پکڑلی۔
تفصیلات کے مطابق عید قربان نزدیک آتے ہی اشیائے خورد و نوش سمیت سبزیوں، پھلوں، آئل گھی، روٹی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ گران فروشی روکنے میں ناکام ہے۔
لیموں 350،ٹماٹر 200،آلو 60، پیاز 90، سبزی کے علاوہ مفت ملنے والا دھنیا 30 روپے گڈی جبکہ لہسن 270، ادرک 290، مٹر200 جبکہ سبز مرچیں 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔
اسی طرح مارکیٹ میں مرغی گوشت 460، انڈے 193 روپے درجن، سیب 300،آلو بخارہ، آم 250، کیلا 130 روپے درجن،جامن 250، آڑو200، خوبانی 150، روٹی 20، پراٹھہ 50، دودھ 160، دہی 180،گھی 550، آئل 610، سفید چنے 310، چاول 350 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکا ہے۔
دونوں شہروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی عید کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں، جس کے باعث مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481