اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں آپریشنز، 6 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

14 1

لاہور: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف کلعدم تنظیموں سے ہے۔
گرفتار مشتبہ دہشت گردوں میں واحد بھٹی، جمیل الرحمٰن، محمد عبداللہ، محسن خورشید، عمران خان اور کاشف علی شامل ہیں، مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
مشتبہ دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481