اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کے گھر کے قریب فائرنگ کا واقعہ

5 4

سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا گیا۔گرفتار ملزم کو سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے گرفتار ملزم کو کل ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملزمان نے عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کی سکیورٹی پر مامور پی ٹی آئی کارکنان نے مقامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز روڈ کراس کرتے ہوئے تلخ کلامی کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق کار سوار مثل خان اور عارف مروت کی راہ گیر ولید عباسی سے تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے بعد مثل خان نے گاڑی سے نکل کر ولید عباسی پر فائر کر دیا، فائرنگ آٹو میٹک اسلحے سے کی گئی،گولی ولید عباسی کی ٹانگ پر لگی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائر کرنے کے بعد ملزمان گاڑی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر لے گئے، پولیس کے پہنچنے کے بعد ملزمان کو باہر نہ آنے دینے کے لیے پھرپور مزاحمت کی گئی تاہم پولیس نفری آنے کے بعد ملزم مثل خان کو گاڑی اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481