اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعلیٰ پنجاب کے مفت بجلی پیکج سے لیسکو کےکتنے صارفین مستفید ہونگے؟

33

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 100 یونٹ والےگھریلو صارفین کے لیے اعلان کردہ ریلیف پیکج سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ایک لاکھ 60 ہزار صارفین کو فائدہ ہوگا۔ ذرائع لیسکو کے مطابق لیسکو کے صارفین کی مجموعی تعداد 58 لاکھ ہے، 100یونٹ والے صارف کو ماہانہ 2 ہزار روپے سے زائدکا فائدہ ہوگا، پنجاب حکومت لیسکوکو سالانہ 2 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد ادا کرےگی۔ذرائع لیسکو کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت اور بجلی کی تقسیم کار دیگرکمپنیوں کے ماہرین نے سبسڈی فارمولےکو حتمی شکل دے دی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے، پچھلے 6 ماہ میں جنہوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت انہیں مفت بجلی فراہم کرے گی، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل کا خرچہ اگست سے پنجاب حکومت اٹھا ئےگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481