اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نے فون ٹیپنگ پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ کردیا

31

تحریک انصاف کی قیادت نے بشریٰ بی بی کی آڈیو ٹیپ میں مخالفین کے خلاف مہم، غداری کے الزامات اور سازش کا بیانیہ بنانے کی ہدایات کو ایک طرف رکھ کر اصل مسئلہ ٹیپنگ کو قراردے دیا جب کہ سپریم کورٹ سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ آڈیو میں جو بھی ہے وہ غیر ضروری ہے، اصل بات وزیراعظم کی فون ٹیپنگ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود فون ٹیپنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں امریکا کی جانب سے کتنی مدد ہورہی ہے؟ سوچنا چاہیے کہ امریکا نے فون ٹیپنگ میں کتنی مدد کی۔پی ٹی آئی رہنما نے سپریم کورٹ سے ٹیپنگ پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مسئلوں پر وزیراعظم کی گفتگو لیک کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہوگی، سپریم کورٹ نے بے نظیر کی حکومت فون ٹیپنگ پر ختم کردی تھی، نیوٹرلز اور حکومت کو عمران خان کی کرپشن سے متعلق کچھ نہیں مل رہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481