اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انحراف چھوٹی بات نہیں انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے، چیف جسٹس پاکستان

15 1

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ انحراف چھوٹی بات نہیں یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔
منحرف اراکین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں۔ وزارت اعلی کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہٰی نے انتخاب کے روز اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے کہا کہ انحراف چھوٹی بات نہیں یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں انحراف کو پہلے ہی کینسرقراردے چکا ہے۔ جب آپ کی جماعت نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تو آپ نے شرکت کیوں کی۔
جسٹس محمد علی مظہرکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممبر ہوتے ہوئے آپ نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے ہیں۔
عدالت نے منحرف اراکین کو پارٹی پالیسی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے نکتے پر تیاری کر کے آنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481