اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پر آنےکا امکان

14

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیولیک ہونےکے بعد عمران خان کی آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پر آنےکا امکان ہے۔ دی نیوز کے ایڈیٹرانویسٹی گیشن انصار عباسی نے انکشاف کیا ہےکہ مبینہ آڈیو میں عمران خان بطور وزیراعظم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے سفارتی مراسلےکا حوالہ دے کرکہہ رہے ہیں کہ ‘lets play with it’۔انصار عباسی کے مطابق ایجنسیوں کے پاس ایسی کئی آڈیوز موجود ہیں جس میں تحریک انصاف کے رہنما سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مخالفین کے ساتھ ساتھ فوج اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی بات کر رہے ہیں۔خیال رہےکہ ایک روز قبل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالدکے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔اس مبینہ آڈیو میں سناجاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ہی غداری کا بیانیہ بنانے کی ہدایت کی، بشریٰ بی بی نے یہ بھی ہدایت کی کہ فرح گوگی کیس غداری کے بیانیے میں گڈمڈکردیا جائے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481