اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکی محکمہ خارجہ کا پی ٹی آئی کے ڈونلڈلُو سے مبینہ رابطے پر تبصرہ کرنے سے گریز

12

 

امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوورسیز عبد اللہ ریار کے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو کے ساتھ مبینہ رابطےکے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نجی سفارتی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کے شواہد سامنے آ چکے ہیں، پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والا امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوورسیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مبینہ طور پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ماضی بُھلائیں اور آگے بڑھیں۔خیال رہے کہ ڈونلڈ لُو وہی نائب امریکی وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481