اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نے جس امریکی اہلکار پر دھمکی کا الزام لگایا اسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

1 4

پی ٹی آئی نے جس امریکی اہلکار پر دھمکی کا الزام لگایا اسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ طور پر جس امریکی اہلکار  پر عمران خان کی حکومت کو دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا اُسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوورسیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مبینہ طور  پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ماضی بُھلائیں اور آگے بڑھیں۔خیال رہے کہ ڈونلڈ لُو  وہی نائب امریکی وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔اس خبر  پر  جب رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ چیک کرکے بتاتے ہیں۔4 اپریل 2022 کو بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے جس نمائندے نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے اس کا نام ڈونلڈ لو ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481